اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بولیویا کے صدر نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، غزہ کے عوام کی حمایت اور اس علاقے میں صہیونی حکومت کے جرائم کی مخالفت میں تنہا رہے ہیں اور بان کی مون کے پاس بحران پر قابو پانے کی توانائی نہیں ہے۔ اے بی آئی نیوز ایجنسی کے حوالے سے فارس نیوز نے رپورٹ دی ہے کہ بولیویا کے صدر آؤ مورالس نے کوچابامبا شہر میں ریڈ انڈین سے متعلق عالمی کانفرنس میں غزہ میں صہیونی حکومت کی فوج کے وحشیانہ جرائم کے مقابلے میں اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون تنہا ہیں اور اس بحران کو حل کرنے کی توانائی نہیں رکھتے۔ بولیویا کے صدر نے فلسطین کے مظلوم عوام کے حقوق کی حمایت کے لئے سماجی تحریکوں سے درخواست کی کہ وہ آئندہ ہفتے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے کریں اور اسرائیل کے وحشیانہ اقدامات کی مذمت کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲